گوجرانوالہ:گھریلو ناچاقی پرگھر کو آگ لگادی،بیوی،2بچے بچ گئے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گھریلو ناچاقی پرسسرالیوں کے گھر کو آگ لگادی،تھانہ باغبانپورہ پولیس کو محمد ارشد نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی کو اسکے شوہر محمد لقمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور بیٹی اور 2 نواسوں کو کمرہ میں بندکرکے آگ لگادی، بیٹی اور نواسے معجزانہ طور پر بچ گئے،بیٹی اور نواسوں کو گھر میں لے آیا، گزشتہ رات میرا داماد ساتھیوں کے ہمراہ گھر کے باہر آیا اور گھر کے باہر لگی ہوئی بجلی والی موٹر اور الیکٹر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا اور فرارہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

ای پیپر دی نیشن