سادھوکے+کامونکی(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)گذشتہ رات شیخوپورہ کا 46 سالہ محمد جاوید موٹرسائیکل پر کامونکے آرہاتھا کہ بیگ پور روڈ پر موضع سنت پورہ کے قریب اندھیرے کے باعث سیم نالے میں موٹرسائیکل سمیت جاگرا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیااور اس کی نعش ساری رات وہیں پڑی رہی بعدازاں صبح اہل علاقہ نے نعش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی پولیس نے نعش کوسول ہسپتا ل کامونکی منتقل کردیا،جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
سادھوکے:موٹرسائیکل سوار سیم نالہ میں گرکر جاں بحق
Dec 13, 2021