ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیرغلام سرورخان نے اپنی آبائی یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کے علاقوں میں مزیدمہربانیوںکاسلسلہ بڑھادیا ، اطلاعا ت کے مطابق سنگجانی تاپسوال روڈکیلیئے آٹھ کروڑ روپے کی منظوری اوربھلوٹ موڑتاڈھوک نادر براستہ ڈھوک چوہدریاں،ڈھوک سیر،کی تعمیرکیلیئے پانچ کروڑروپے کی حتمی منظوری دے دی گئی،آئندہ آنے والے چنددنوںمیںدونوںبڑے منصوبوںکاباضابطہ افتتاح کردیاجائے گا،یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کی سرکردہ شخصیات کاخصوصی اجلاس موضع پنڈنوشہری غلام سرورخان کی رہائش گاہ پرمنعقدہوا،جس میںسابق ایم پی اے محمدشفیق خان،موجودہ ایم پی اے عمارصدیق خان،چیئرمین ضلع زکوۃ کونسل حاجی غلام حسن خان،چیئرمین ٹھٹھہ خلیل حاجی عبدالوحیدخان،ملک رحمت نوازبابر،اورٹھٹھہ خلیل ڈھوک نادرکی معروف شخصیت ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم نے خصوصی شرکت کی،اجلاس میںمشاورت کے ذریعے طے پایاکہ سنگجانی تاپسوال روڈکی افتتاحی تقریب اورعوامی جلسہ آئندہ اتوار19دسمبرکودن تین بجے سنگجانی موڑپرمنعقدکیاجائے گا،جبکہ بھلوٹ موڑتاڈھوک نادرسڑک کی تعمیرکاافتتاحی پروگرام 24د سمبر بعدنمازجمعہ دن تین بجے ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم کی زیرصدارت منعقدکیاجائے گا۔