امریکہ نے بنگلہ دیش کی ایلیٹ نیم فوجی یونٹ پر پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے الزام میں بنگلہ دیش کی ایلیٹ نیم فوجی یونٹ ریپڈ ایکشن بٹالین(آر اے بی)پر پابندیاں عائد کر دیں۔بنگلہ دیش، برما، چین اور شمالی کوریا میں 15 افراد اور 10 اداروں کو پابندی کا نشانہ بنایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹریژری کے ڈپٹی سیکریٹری والی ایڈیمو نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرٹریژری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کو بے نقاب کرنے اور ان کا احتساب کرنے کے لیے اپنے ٹولز کا استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات، خاص طور پر وہ جو برطانیہ اور کینیڈا کے ساتھ شراکت میں ہیں، یہ پیغام دیتے ہیں کہ دنیا بھر کی جمہوریتیں ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں گی جو ریاست کی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے مصائب اور جبر کا نشانہ بناتے ہیں۔واشنگٹن میں جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ آر اے بی کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بڑے پیمانے پر الزامات قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام اور بنگلہ دیش کے لوگوں کی معاشی خوشحالی کو نقصان پہنچا ۔
امریکی محکمہ خزانہ

ای پیپر دی نیشن