ڈکیتیاں‘ مزاحمت پر 2 پٹرول پمپ ملازم‘ مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی 

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں 5 ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی وردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 28سالہ کیشئیر عمران اور 46سالہ سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔ رائیونڈ کے علاقے کھارا چوک میں ناکہ بندی کے دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5مشکوک افراد کو پولیس نے روکا تو انہوں نے رکنے کی بجائے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے تعاقب کیا اور  جوابی فائرنگ کی زد میں آکر دو ڈاکو زخمی ہو گئے۔ جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ 3ڈا کو فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔ پولیس نے دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور فرار ہو نے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت شہباز اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل اور پٹرول پمپ سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکوؤں نے ڈیفنس بی کے علاقے میں دانیال ہاشمی کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8لاکھ 35ہزار روپے مالیتکی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،گجر پورہ کے علاقے میںحشمت سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ 7ہزار نقدی اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں جمال سے گن پوائنٹ پر 88ہزار اور موبائل فون، شفیق آباد میں عمران سے 80ہزار اور موبائل فون، سبزہ زار میں عبدالخالق سے 65ہزار نقدی اور موبائل فون، فیکٹری ایریا کے علاقے میں تبسم سے 35 ہزار اور موبائل فون، گوالمنڈی کے علاقے میں فرخ سے 15ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے سندرکے علاقے میں ایک دکان سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی و سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے اقبال ٹاؤن اور جنوبی چھاؤنی کے علاقوں سے2کاریں، نواں کوٹ کے علاقے سے رکشہ جبکہ اچھرہ، ساندہ، مانگامنڈی، فیصل ٹاؤن، شالیمار اورگرن ٹاؤن کے علاقوں سے 6موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈکیتیاں 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...