فضائی آلودگی پنجاب بھر میں صورتحال خراب بیماریاں بڑھ گئیں`

لاہور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے۔ لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں اتوار کو  پھر پہلے نمبر پر آ گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر349 پر پہنچ گیا۔ صوبے کے دیگر شہروں راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، رائے ونڈ اور بہاولپور میں فضائی آلودگی سے شہریوں کو شدید مشکلات اٹھانی پڑ رہی ہیں۔ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق فضائی آلودگی میں بھارت کا دارالحکومت دلی دوسرے نمبر پر ہے، بھارت ہی کا شہر کلکتہ 193 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ ویت نام کا دارالحکومت ہنوئی 190 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی 167 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا بھر میں ساتویں نمبر، افغانستان کا دارالحکومت کابل 165 انڈیکس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور شہر کے علاقے کوٹ لکھپت میں ائیر کوالٹی انڈیکس 542 ریکارڈ کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں 452 ‘ گلبرگ میں 446 ‘ انار کلی میں 424 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ ہوا جس سے سانس لینا محال ہو گیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پنجاب میں آج اور کل موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
سموگ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...