پنجاب بلدیاتی آرڈیننس: سیاسی جماعتیں‘ آزاد افراد پینل میں ہی الیکشن لڑ سکیں گے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں میئرز،کونسلرز اور یوتھ کے امیدواروں کیلئے عمر کی حد مقرر کر دی گئی۔ حکومت پنجاب کے جاری بلدیاتی آرڈیننس کے مطابق بلدیاتی انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے۔ میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا مشترکہ پینل ہو گا۔ سیاسی جماعتوں کے ارکان یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی انتخاب لڑسکیں گے۔ تاہم تمام کیٹیگریز کیلئے پینل نہ دینے والے الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ آرڈیننس کے تحت سادہ اکثریت لینے والا امیدوار کامیاب ہوگا۔ کونسلر کے امیدواروں کیلئے عمرکی کم از کم حد 21 سال اور میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے 25 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ یوتھ کیلئے عمر کی کم ازکم حد 18 اور زیادہ سے زیادہ 32 سال ہو گی۔ آرڈیننس کے مطابق منتخب ارکان کیلئے کونسل کے پہلے اجلاس کی تاریخ کے 60 دن کے اندر اندر رکنیت کا حلف اٹھانا لازمی ہو گا۔ ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل 3 ماہ کے اندرکیمونٹی کونسلز اور پنچایت کونسلز بنانے کی پابند ہوگی۔ آرڈیننس کے تحت پنچایت کونسلز اورکیمونٹی کونسلز 5 ارکان پرمشتمل ہوں گی۔ بلدیاتی ادارے کا کوئی منتخب رکن ان کونسلز کا ممبرنہیں ہوگا۔ ارکان کی نامزدگی 2 سال کیلئے ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
بلدیاتی آرڈیننس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...