اسلام آباد (نامہ نگار) واشنگٹن میں مسیحی کمیونٹی کی نمائیندہ تنظیم آلنیبرز کے زیر اہتمام پاکستانی سفارت خانہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت آلنیبرز تنظیم کے بانی الیاس مسیح اور بڑی تعداد میں پاکستانی امریکی مسیح برادری نے شرکت کی۔بانی آلنیبرز اور مسیحی برادری نے پاکستانی سفارت خانے، خاص طور پرسفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا مسیحی برادری کے لیے کرسمس اور ایسٹر جیسے اہم مواقع پر تقاریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرسمس کی سالانہ تقریبات کے سلسلے میں سفارتخانہ میں تقریب کا انعقاد ہمارے لیئے باعث اعزاز ہے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ملک پاکستان کے تمام شہریوں کو مذہبی آزادی کا یقین دلایا تھا۔سفیر پاکستان نے کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں محبت، امن، درگزر اور امید کی بات کی۔اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے؛ مذہبی ہم آہنگی امن و سلامتی کا ضامن ہے۔سفیر پاکستان جس طرح ملکی قیادت اور پوری قوم نے سیالکوٹ واقع کی شدید مذمت کی ہے وہ انتہائی حوصلہ افزاء ہے؛ سفیر پاکستان تقریب میں مسیح برادری اور دیگر مذاہب کے نمائیندوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔شرکائ نے کرسمس کے حوالے سے تقریب کے انعقاد پر سفارت خانے کے اقدام کو سراہا۔
ڈاکٹر اسد مجید