پشاور، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولیس ، ریسیکو 1122کی چھٹیاں منسوخ 

Dec 13, 2021

پشاور(بیورورپورٹ) صوبے کے سترہ اضلاع میں انیس دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولیس ، ریسیکو 1122کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں ۔ جبکہ 17 اضلاع میں سیکورٹی صورتحال کے باعث فوج کو الرٹ رکھا جا ئے گا ۔ ایف سی کے سو سے زائد پلاٹون کی خدمات خیبرپختونخوا پولیس کے کرنے کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے سیکورٹی صورتحال کے باعث پولیس کے ساتھ ایف سی کی نفری بھی تعینات رہے گی پولنگ سٹیشنوںکے باہر پولیس اور ایف سی کے دستے تعینات رہینگے جبکہ فوج کے دستوںکو الرٹ رکھا جائے گا ۔ سترہ اضلاع کے لئے علیحدہ  علیحدہ طورپر سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے بارے میں سیکورٹی کے لئے موثر انتظامات کی ہدایات کی گئی ہے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے مردوں اور خواتین کے مشترکہ پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے ۔ سیکورٹی پلان سولہ دسمبر سے بیس دسمبر تک نافذ العمل رہے گا۔ 
چھٹیاں منسوخ 

مزیدخبریں