اولیاء کی زندگی ہماری لئے مشعل راہ ہے،پیر نورالحق قادری 

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر پیر علامہ نورالحق قادری کی ملاگوری میں گیارویں شریف کے مناسبت سے منعقدہ محفل میلاد النبی ؐ میں شرکت کی گیارویں شریف محفل میلاد کا انعقاد ملاگوری معصوم بابا تاتارہ میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علما، طلبا کرام علاقہ مشران و علاقہ مکینوں نے شرکت کی محفل میلاد النبیؐ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہاکہ اولیا کی زندگی ہماری لئے مشعل راہ ہے۔ شیخ عبدالقادر جیلانی کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی تعلیمات پر عمل سے ہی ہم آخرت میں فلاح پاسکتے ہیں اور معاشرے میں امن بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انبیا کرام کے بعد اولیا کرام نے اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لئے بہت کام کیا ہے اور بھٹکے ہوئے لوگوں کی اصلاح کرکے اسلام کی روشنی کی طرف راغب کیا ہے۔اولیا کرام انبیا کے وارثین ہیں۔اولیا کرام نے اپنے اعمال،اخلاق و افکار سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرکے انکے دلوں کو اللہ تعالی کے محبت سے روشناس کیا ہے۔ 
پیر نورالحق قادری 

ای پیپر دی نیشن