سکھر(بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عام آدمی مہنگائی ، بے روزگاری اور نا انصافی سے بہت تنگ آ گیا ہے، ملک پر قرضوں میں اضافہ ہو گیا ہے ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، جس سے برآمدات شدید متاثر ہو رہی ہے، گیس ، آٹا ،چینی سمیت پیٹرول کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ،موجودہ حکومت ان مافیاز کے سامنے بے بس ہے ، عوام کی جیبوں پر اربوں کے ڈاکے ڈالے گئے ہیں مہنگائی بے لگا م ہے عمران خان نے عوام کو معاشی مشکل سے نکالنے کے لئے اقتصادی پالیسی نہیں دی آئی ایم ایف کی ٹیم ہم پر مسلط کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ، لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی یہی توقعات ہیں عمران خان آئے گا اور سب مسائل حل کرے گا لیکن اب مسائل پہلے سے زیادہ ہیں آج کرپشن پہلے سے بہت بڑھ چکی ہے، ججوں اور وکیلوں میں جھگڑا چل رہا ہے ، بار اور بینچ کا رشتہ ختم ہو گیا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی کی ضمانت ختم کی گئی لیکن پھر بھی وہ اسمبلی میں بیٹھ کر اپنا کام کر رہے ہیں۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ضد اور ہٹ دھرمی ختم کر کے گواردر کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرے،سیکیورٹی کے نام پر گوادر کی عوام کی تذلیل کی جا رہی ہے گوادر کے عوام بہت جلد سرخرو ہونگے اپوزیشن پتہ نہیں کیا فیصلے کرتی ہے ہم تو مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں ، عمران خان نے جو وعدے کیے وہ پورے نہ کر کے عوام کو مایوس کیاہے بلدیاتی انتخابات صاف و شفاف ہونے چاہیں، الیکٹرانک ووٹینگ مشین انتخابی اصلاحات نہیںہے انہوں نے کہا کہ گوادر کے مسائل کے حل کے لئے ملک گیر احتجاج کا بہت جلد اعلان کریں گے۔
لیاقت بلوچ
عوام مہنگائی، بیروزگاری سے تنگ آگئے، لیاقت بلوچ
Dec 13, 2021