تضادات کی بنیاد پرمنزل کا حصول نا ممکن ہے‘ شاہد رفیق

Dec 13, 2021

حیدرآباد( نامہ نگار)دینی اسکالرو نائب صدر اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ ڈاکٹر شاہد رفیق نے کہا ہے کہ تضادات کی بنیاد پرمنزل کا حصول نا  ممکن ہے ہمیں منافقت اور دورنگی چھوڑ کر اسلام  کے رنگ میں رنگنا ہوگاآپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ومحبت کا تقاضا ہے کہ ہم اطاعت واتباع بھی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہران آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں جے آئی یوتھ کے تحت،،میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے آئیڈیل،،کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں بہت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی نوجوانوں نے حمد و نعت سنائی اور مذکورہ موضوع پر انگریزی واردو میں تقاریر بھی کیں جبکہ جے آئی یوتھ کے رہنما عرفان قائم خانی نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر شاہد رفیق نے مزید کہا کہ مسلمان اگر نمود ونمائش اور دنیا بنانے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھ جانے میں لگے رہیں گے تو وہ آخرت تو اپنی کھوٹی کریں گے اوردنیا میں بھی تبدیلی نہیں لاسکیں گے انہوں نے کہا کہ مقاصد عمل کا تقاضا کرتے ہیں اور یہ تقاضے جب بھی مسلمانوں نے پورے کئے ہیں معاشرہ تبدیل ہوا ہے انہوں نے کہا کہ قرآن وسنہ کسی ایک شعبہ کے لیے نہیں ہے یہ ہرشعبہ پر حکمرانی کے لیے ہے نوجوانوں کے بے مقصدیت، بیراہ روی اور وقت گزاری کے بجائے امت مسلمہ کی بھلائی کے لیے آگے آنا ہوگا اپنی اقدار اوراسلاف کی روایت کو زندہ کرنا ہوگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نمونہ بناتے ہوئے اپنے گھریلو و معاشرتی ماحول کو بدلنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی اولاد کی بچپن ہی سے فکر کرنا چاہیے ان کی صحیح نہج پہ تربیت کریں اخلاقیات سے آگاہی دیں اور بچپن سے ہی انہیں لاشعوری طور پر جھوٹ نہ سکھائیں بلکہ مثبت سوچ وعمل دیں۔

مزیدخبریں