شہدادپور (نامہ نگار )شہدادپورہنگورو روڈ زاولفقار پمپ کے نزدیک ایک نوجوان کاروکاری کی بھینٹ چڑھ گیا۔ملزم گرفتار پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور ھنگورو روڈ نسیم نگر میں رحیم یار خان کے رہائشی 30سالہ نوجوان احسان علی کو یہاں بلوا کر رات کلہاڑیوں کے وار سے قتل کرکے لاش کو گھر میں دفن کردیا اطلاع ملنے پر پولیس کی بھری نفری جائے واردات پر پہنچی لاش کو نکال کر ملزم آصف چانڈیو کو گرفتار کرکے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سمس اسپتال منتقل کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او شہدادپور جاوید جلبانی نے میڈیا کو بتایا کہ معملہ کاروکاری کا لگتا ہے۔مزید تفتیش کر رہے ہیں ورثا سے رابطہ ہوگیا ہے ان کے آنے کے بعد پرچہ کاٹ کر مزید گرفتاریاں عمل میں آئی گی۔