سکھر (بیورو رپورٹ ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ا محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کیا ہوا ہے وطن عزیز کو مضبوط بنانے کیلئے لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے ہونگے انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں نو ستاروں والا نہیں چھ ستاروں والا پرچم لہرائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سکھر کے موقع پر سرکٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ پی ایس ٹی کے رہنما مولانا نور احمد قاسمی ،مولانا حبیب اللہ ،محمد رضوان الحق و دیگر علماء بورڈ کے ممبران شریک تھے ۔پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادی نے مزید کہا کے سکھر آنے کا مقصد ورکرز کنونشن میں شرکت کرنا ہے انہوں نے کہا کے انتہا پسند ی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ عدل و انصاف کا معیار بہتر بنایا جائے ہم سیالکوٹ سانحہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اگر پولیس اور عدلیہ کا نظام بہتر ہو تو اس طرح کے واقعات پر قابو پانا کوئی بڑی بات نہیں ہے ، شریعت میں اور دین اسلام میں اس چیز کی اجازت نہیں کہ آپ روڈ پر ہی اپنی عدالت لگائیں انہوں نے کہا کے اگر توہین رسالت کا معاملہ ہو تو اس کے لئے قانون موجود ہے ،سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں ‘سانحہ سیالکوٹ انسانیت سوز واقعہ تھا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے ہمارے رسولﷺ کی شان میں گستاخی ہے تو اس کے قانون اور عدالتیں موجود ہیں ہمارے ملک میں عدل و انصاف کا نظام صحیح نہیں جس کی وجہ سے ایسے واقعات ہوتے ہیں اگر ہم ناموس رسالت پر سچے ہیں تو حضور ﷺکی سیرت کو اپنانا ہوگا۔ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کے پاکستان سنی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔
بلدیاتی انتخابات میں9 نہیں6، ستاروں والا پرچم لہرائے گا‘ اعجاز قادری
Dec 13, 2021