ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں،وزیراعظم

Dec 13, 2021 | 14:59

ویب ڈیسک

 عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے،عمران خان کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں گفتگو

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ پیر کو دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سب نے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا ہے اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ ملاقات میں گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو دورہ برطانیہ پر بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بیس سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 

مزیدخبریں