آسٹریا میں ہزاروں افراد نے کورونا اقدامات اور اعلان کردہ لازمی ویکسینیشن کے قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ویانا کے مرکز میں ہونے والی ریلی میں تقریبا پندرہ ہزار لوگ شریک ہوئے۔ یورپ کے متعدد ممالک میں لاکھوں افراد کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لازمی لگوانے کے قانون کے خلاف ہیں۔ حال ہی میں فرانس، بیلجیم، جرمنی اور دیگر ممالک میں بھی ایسے ہی احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں۔ ایسے متعدد مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا تھا۔
آسٹریا میں ہزاروں افراد کا لازمی ویکسینیشن کے خلاف مظاہرہ
Dec 13, 2021 | 15:51