افغانستان سے نہتے پاکستانیوں پر فائرنگ انتہائی قابل مذمت ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ افغانستان سے نہتے پاکستانیوں پر فائرنگ انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ اس دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج خراج تحسین کی حقدار ہے۔ پاکستان کی فورسز نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور دفاع کیا ہے۔ افغانستان اس حرکت کے مرتکب مجرموں کو سامنے لانے اور انہیں بھرپور سزا دی جائے۔ افغانستان سے فائرنگ کے واقعات کا تسلسل انتہائی تشویش ناک ہے۔ شہدائے وطن کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔ پاکستان پرامن اور بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرنے والا ملک ہے۔ افغانستان پر ہمارے بے انتہا احسانات ہیں۔ 40 برس سے ہم افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اس جنگ میں جتنا نقصان پاکستان نے اٹھایا اس کا کوئی اندازہ نہیں کر سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...