تحریک پاکستان کے رہنماء علامہ شبیر احمد عثمانی کا یوم وفات آج منایا جائیگا

Dec 13, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہدایت و خواہش پر 1947ء میں پاکستان کی آزادی کا پرچم لہرانے والے تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء ،معمار پاکستان شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی کا یوم وفات آج بروزمنگل ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ ملک تمام بڑے شہروں میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس میں مقررین علامہ شبیر احمد عثمانی کی قیام پاکستان کیلئے بے مثال جدوجہد اوردینی وملی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔ معمار پاکستان علامہ شبیر احمد عثمانی نے دیگر علماء کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے سرحد اور سلہٹ کے علاقوں میں ریفرنڈم کے ذریعہ پاکستان کا حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں