مولانا شاہ احمد نورانی لا دین قوتوں کیلئے بڑی ایمانی چٹان تھے:اشرف آصف جلالی 

Dec 13, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی کے یومِ وصال پر کہاہے کہ مولانا شاہ احمد نورانی لا دین قوتوں کے مقابلے میں بہت بڑی ایمانی چٹان تھے۔ پاکستان میں نظامِ مصطفیؐ کے نفاذ کی جدو جہد شاہ احمد نورانی کا دوسرا نام ہے۔آپ نے ہمیشہ مفادات پر سچے نظریات کو ترجیح دی۔ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کے لحاط سے آپ نے قائدانہ کردار ادا کیا۔ آپ نے کارکنان کی ہڈیوں اور کھوپڑیوں پر قیادتوں کے تاج محل تعمیر کرنے کے تصور کو یکسر مسترد کیا۔ بڑے بڑے ڈکٹیٹروں ، آمروں اور وڈیروں کی سیاست آپ کے سامنے پانی بھرتی رہی۔ آپ پاکستان کے وہ واحد سیاستدان اور انٹر نیشنل مذہبی پیشوا تھے جن کی چادرِ کردار پر کوئی داغ اور دھبہ نہیں تھا۔ ایک پارلیمنٹیرین کے لحاظ سے آپ کی کاوشیں تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ آپ پاکستان میں مذہبی سیاست کیلئے ایک رول ماڈل قرار دئیے جا سکتے ہیں۔ مخالفین بھی آپ کی بصیر ت کی داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے تھے۔

مزیدخبریں