لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام الدین دیوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے حواری اور درباری معافی مانگنے اور اسمبلی میں واپسی کے درس دینے والے تحریک انصاف کی جمہوری حکومت کو گرانے پر قوم سے پہلے معافی مانگیں۔ 30 دسمبر تک امپورٹڈ حکومت نے الیکشن کرانے کا فیصلہ نہیں کیا تو عمران خان اسمبلیوں کو توڑ دیں گے اور پی ڈی ایم کی حکومت کا ڈھرن تختہ ہو جائے گا ۔پی ڈی ایم ٹولہ 23 کروڑ عوام کا مجرم ہے ،انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔
30دسمبر تک الیکشن کرانے کا فیصلہ نہیں تو عمران خان اسمبلیوں کو توڑ دینگے:غلام الدین دیوان
Dec 13, 2022