افغان سیکورٹی فورسز نے داعش کے  2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا

Dec 13, 2022


جلال آباد(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد شہر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے داعش کے ایک ٹھکانے پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 1 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز جلال آباد شہر کے پولیس ضلع 4 میں ملک کی خفیہ ایجنسی "جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس" کے اہلکاروں کی  کارروائی کے دوران 2 باغی ہلاک اور 1 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک اے کے 47 اسالٹ رائفل ، ایک ایم 16 اسالٹ رائفل ، متعدد بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز آلات سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر کے ضبط کر لیا ہے۔

مزیدخبریں