لاس اینجلس(شِنہوا)ناسا کا بغیرعملے کے اورین خلائی جہاز چاند کے گرد چکر لگانے کے بعد زمین پر واپس آگیا۔خلا میں 25.5 دن گزارنے اور چاند کے گرد22لاکھ 40ہزارکلومیٹرکا سفر کرنے کے بعداورین خلائی جہاز اتوارکومشرقی وقت دوپہر12بج 39 منٹ(پاکستانی وقت رات10 بج کر39 منٹ)پرامریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل کے پانی پر اتراگیا۔اورین کو ناسا کے خلائی لانچ سسٹم راکٹ کے ذریعے 16 نومبر کو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے آرٹیمس I مشن کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔ آرٹیمس I آزمائشی پرواز چاند کے گرد ایک بغیر عملے کا مشن ہے جو ناسا کے آرٹیمس قمری پروگرام کے تحت عملے کے ساتھ پرواز کے ٹیسٹ اور مستقبل میں انسان کو چاند پر دوبارہ بھیجنے کی راہ ہموار کرے گا۔