بھارتی سکیورٹی فورسز کی دراندازی: 3 پاکستانی ماہی گیر اغوا کر لئے 

Dec 13, 2022

سجاول  (آئی این پی) بھارتی سکیورٹی فورس کی دراندازی، پاکستانی سمندری حدود سے تین ماہی گیروں کو اغوا کر لیا،  ماہی گیروں کو بھارتی سکیورٹی فورس نے اغوا کر لیا ہے، ماہی گیروں کی تنظیم پاکستان فشر فوک کے مرکزی وائس چیئرمین نور محمد تھیمور نے بتایا کہ پیر کی صبح جاتی کے قریب بحیرہ عرب کے حرامی ڈھورو میں  واقعہ پیش آیا۔ مغویوں میں دو بھائی جانو ولد لال خان چنڈانی، نانگ ولد لال خان چندانی  اور بلاول ولد خمیسو ملاح شامل ہیں اور ان کا تعلق جاتی کے ساحلی علاقے زیرو پوائنٹ سے ہے۔ اس گائوں کے اٹھارہ ماہی گیر پہلے ہی بھارتی جیلوں میں بند ہیں ۔  اس وقت ضلع سجاول کے انسٹھ ماہی گیر بھارتی قید خانوں میں بند ہیں ، انہوں نے اپیل کی کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر کے اغوا کئے گئے۔ ماہیگیروں کو بھارتی عقوبت خانوں سے  رہائی دلائی جائے۔

مزیدخبریں