غزہ: اسرائیلی فوج نے چھت پر کھڑی لڑکی کو گولی مار کر شہید کر دیا 


لاہور (نیٹ نیوز)  مغربی کنارے میں  اسرائیلی فوج نے چھت پر کھڑی 16 سالہ فلسطینی لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی لڑکی کی شہادت کا واقعہ جنین میں پیش آیا جس میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایک زخمی کی حالت نازک  ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کو  فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے محاصرے کے دوران ایک لڑکی چھت سے  دیکھ رہی تھیں کہ جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے  لڑکی کو چلے جانے کا  کہنے کے بجائے براہ راست سر پر گولی مار کر شہید کردیا۔ رواں برس اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 215 ہوگئی جن میں 50 بچے اور 17 خواتین بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...