امداد جاری رہیگی جوبائیڈن کا یوکرائنی صدر کو فون ، نیوزی لینڈ نے روسی وزیر کو بلیک لسٹ کردیا 

Dec 13, 2022

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات کی اور یوکرین کو سکیورٹی، اقتصادی اور انسانی  ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی جاری رکھنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس نے جاری بیان میں بتایا کہ صدر بائیڈن نے اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج بنیادی اصولوں پر مبنی منصفانہ امن کے لیے صدر زیلنسکی کے بیان  کا خیرمقدم کیا اور یوکرین کو سکیورٹی، اقتصادی اور انسانی  ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی جاری رکھنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔  نیوزی لینڈ نے یوکرائن میں کشیدگی کے باعث روس کے وزیر برائے ڈیجیٹل ترقی میکسوت شیدیف اور 23 میڈیا ورکرز کو بلیک لسٹ کر دیا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نانیا مہوتا نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ان شخصیات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یوکرین کے علاقے لوہانسک کے جلاوطن گورنر کا کہنا تھا کہ یوکرائن کی فوج نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی پرائیویٹ آرمی کے رہائشی ہوٹل کو نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جلا وطن گورنر سرہی ہیدائی کا کہنا ہے کہ یوکرینی فورسز نے لوہانسک کے علاقے کدیوکا میں اس ہوٹل کو نشانہ بنایا جہاں روسی صدر ولادیمیر کی پرائیویٹ آرمی ویگنر گروپ کے ارکان ملتے ہیں۔

مزیدخبریں