اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے پی ٹی اائی کے چیئر مین عمران خان کی تقریر پر رد عمل مین کہا کہ نیازی صاحب آپ کو ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے پر گوئبلز ایوارڈ ملنا چاہیے، عمران خان صاحب آپ نے نیب کے ذریعے معیشت کا ستیاناس کردیا تھا، عمران خان کے احتساب نے صنعت کاروں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا، عمران خان کے دور میں گوگی امیر جبکہ عوام غریب ہو گئی، عمران خان نے اپنا محل ریگیولرزئیز اور غریبوں کی جھونپڑیوں کو مسمار کیا، نیازی صاحب شکر کرو نیب قوانین بدل دیئے گئے ہیں ورنہ 90 دن حراست میں رہنا پڑتا ۔