ایل ڈبلیو ایم سی کوڑے سے بجلی بنانے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم 

Dec 13, 2022


 لاہور(خبر نگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوڑے سے بجلی بنانے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں اہم پیش رفت ہو رہی ہیں۔ناروے کے بعد چائنہ نیشنل الیکٹرک انجینئرنگ کمپنی نے بھی ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔’’فین زنگروئی‘‘ کی قیادت میں چائنیز وفد نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر سے اہم ملاقات کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے چائینز وفد سے ملاقات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ کی نیشنل انجینئرنگ کمپنی کے وفد سے ویسٹ ٹو انرجی منصوبے پر بات چیت کا آ غاز ہوا ہے۔چائنیزوفد کے سربراہ فین زنگروئی کی بریفنگ کے مطابق چائنہ کی نیشنل انجینئرنگ کمپنی تھائی لینڈ میں 200 میگا واٹ اور 25 میگا واٹ کا ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کامیابی سے چلا رہی ہے جبکہ ایتھوپیا میں بھی ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ سے 25 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کامیابی سے جاری ہے۔مزید براں پروپوزل آنے کے بعد معاملہ چیف منسٹر آفس میں لے جایا جائیگا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا مزید کہنا ہے کہ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔چائنہ کی نیشنل الیکٹرک انجینئرنگ کمپنی کی ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں دلچسپی خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں