اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں افراد بینرز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے جن پر پاک فوج اور شہدا کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکا کی جانب سے افواج پاکستان کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ریلی کے شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ ہم بحثیت قوم مل کر یکجہتی کے ساتھ تمام مسائل کا حل نکال سکتے ہیں اور پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں، خضدار میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئی، ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا کی جانب سے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، شرکا نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی، ریلی کے شرکا کی جانب سے پوری قومی قیادت سے یکجا ہو کر پاکستان کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
خضدار میں پاک فوج سے یکجہتی کیلئے ریلیاں،شہریوں کی بڑی تعدادمیں شرکت
Dec 13, 2022