چنیوٹ: دنیا کے سب سے بڑے ترجمہ والے رنگین قرآن پاک کی نمائش

چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل فاروق رشید نے گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج چنیوٹ میں فیصل آباد کے معروف خطاط امتیاز حیدر شاہ نورانی کے ہاتھ سے لکھے گئے 40فٹ لمبے، ساڑھے 8فٹ چوڑے اور 31صفحات پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے مترجم رنگین قران پاک کی نمائش کا افتتاح کیا اور قران پاک کی زیارت کی۔ اس موقع پر پیر امتیاز شاہ نورانی، پرنسپل ادارہ پروفیسر شمشاد خان، پروفیسر عمران بھی موجود تھے۔ نمائش میں عوام الناس، طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کی اس عظیم کاوش پر ڈپٹی کمشنر فاروق رشید کا شکریہ بھی ادا کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے پیر امتیاز حیدر شاہ کے جذبہ ایمانی کوبھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے ہاتھ سے دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید تحریر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جن کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...