مشرف دور میں نکالے گئے مزدوروں کو بحال کیا جائے گا، قادر مندوخیل 


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مشرف دور میں جن ملازمین کو بیگناہ طورپر نوکریوں سے ڈسچارج کیا گیا ہے انہیں نوکری پر بحال کیا جائے کیرج فیکٹری اسلام آباد کے پروجیکٹ پر عارضی ملازمین کو کنفرم کیا جائے اور 1993 سے لے کر آج تک جن ملازمین کو عدالتوں نے فیصلے دیے ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مبارک حسین مرکزی جائنٹ سیکرٹری طاہر بھٹی آرگنائزر ذوالفقار خان شیخ نیم ملک عطا بلوچ اصغر بٹ شوق رضا ارشاد شاہ فقیر کاظمی شرافت حسین شبیر صدیقی دری ترقیاتی بینک کے جنرل سیکٹری اقبال خٹک پاکستان مزدور محاذ کے چودھری شوکت مزدور لیگل ایڈوائزر بندے  خان پر مشتمل وفد نے چیئرمین ملازمین متاثرین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل ایڈوکیٹ و ممبر قومی اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر کیا چیئرمین قادر خان مندوخیل نے ف سے مسائل کو سنا اور اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو رانی بے نظیر بلاول بھٹو زرداری کا منشور یہ ہے کہ ہم روزگار چھینتے نہیں بلکہ روزگار دیتے ہیں اور اگر کوئی روزگار چھین لے تو اسے روزگار واپس دلاتے ہیں ہماری اور پارٹی کا منشور صرف یہ ہے بے گناہ طور پر مشرف دور میں نکالے گئے مزدوروں کو بحال کیا جائے گا اور ہر مظلوم ملازم کو انصاف فراہم کریں گے اور اس میں حائل کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...