ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر صدارت اجلاس،کارکردگی کا جائزہ لیا

Dec 13, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگز کا انعقاد کیا گیا،میٹنگز میں ایس ایچ اوز،عدالتی مفروران اوراشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے بنائی گئی ٹیموں،سینئر افسران کے ریڈرز،تھانوں کے محرران،کار وموٹرسائیکل چوری کے انسداد کے لیے بنائی گئی ٹیمزاور ڈولفن فورس کے افسران واہلکاروں نے شرکت کی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کار کردگی کا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں،ٹاسک مکمل کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی اور مزید بہتر کام کرنے کی ہدایت کی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)عامر خان نیازی نے کہا کہ گشت کے نظام کو مزید موثر بناتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں،منظم اورمتحرک گینگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،عدالتی مفروران اور اشتہاریوں کی گرفتاری میں تیزی لائی جائے، سنگین نوعیت کے مقدمات کے ملزمان کی گرفتاری میں تیزی لائی جائے، زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت مرتب کیے جائیں،تھانوں کے محرران کوکمپیوٹرائز اورمینوئل ریکارڈ مکمل رکھنے کی ہدایت کی،تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں

مزیدخبریں