اسلام آباد میں شہریوں کو دیئے گئے ایک کروڑ 60لاکھ کے چیک ڈس آنر 

Dec 13, 2022


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں شہریوں کو دیئے گئے ایک کروڑ 60لاکھ روپے مالیتی چیک ڈس آنر ہو گئے تھانہ مارگلہ کو جہانگیر خان کیانی نے بتایا کہ ایف ایٹ مرکز میں محمد منور خان نے لین دین کے سلسلے میں 37لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ سیکرٹریٹ کو ڈاکٹر امانت علی نے بتایا کہ ارشاد حسین نے 3لاکھ روپے امانت کے طور پر لئے واپسی پر چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔

مزیدخبریں