ملک شاہد غفور پراچہ کی قیادت میں تاجروں کے وفد کی ڈپٹی کمشنرسے ملاقات

Dec 13, 2022


 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ کی قیادت میں تاجروں کے وفد کے ساتھ ڈی سی کیپٹن (ر) شعیب سے انکے دفتر میں ملاقات کی،ملاقات میں راجہ توحید،ظفر قادری،طارق جدون،نعیم اشرف،رانا خرم،ساجد بٹ،سیف اللہ خان،قاری خالد،منیر اللہ بیگ،چوہدری اکرم، چوہدری کامران،ساجد قریشی،شیخ فیصل،آصف مغل۔ملک وقار،و دیگر موجود تھے،اس موقع پرملک شاہد غفور پراچہ نے کہا ہے شہر کا سب سے سنگین اور درینہ مسئلہ تجاوزات ہے جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار تباہ ہو چکے،اس سنگین مسئلہ کی وجہ سے اب تاجر زہنی اذیت میں مبتلا ہونے لگے ہیں،گذشتہ کئی سالوں سے تجاوزات کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ہے،اب بھی یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو تاجر کاروبار منتقل کرنے یا چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے،جواب میں ڈی سی راولپنڈی کیپٹن (ر)شعیب نے کہا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی سے سوچ جاری ہے،ہم اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے سوچ بچار کررہے ہیں،جلد حل نکالیں گے،تاجروں کی تجاویز میرے لیئے اہم ہیں ان پر سنجیدگی سے عمل درآمد کیا جائے گا،جس پر تاجروں کے وفد نے ان کا شکریہ اداکیاہے۔

مزیدخبریں