پڑھے لکھی اور باصلاحیت نوجوان معاشرے کا حسن اورقیمتی اثاثہ ہیں،میاں اسلم


اسلام آباد ( نامہ نگار ) الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد کے تحت اسلام آباد کے پچاس ہزار نو جوانوں کے لیے انفار میشن ٹیکنالوجی شارٹ کورسز پر مشتمل ڈی جی یوتھ پروگرام کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم تھے جبکہ تقریب سے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا،صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد خان ، الخدمت اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک اور ڈاکٹر محمد سلیم نے خطاب کیا ،اس موقع پر میاں محمد اسلم نے ڈی جی یوتھ رجسٹریشن پورٹل کا بھی افتتاح کیا ،میاں محمد اسلم نے کہا پڑھے لکھی اور باصلاحیت نوجوان معاشرے کا حسن اورقیمتی اثاثہ ہیں، مگر ملازمت نہ ہو نے کی وجہ سے سات لاکھ پروفیشنلز بیرون ممالک چلے گئے ہیں،ڈی جی یوتھ پروگرام کی لانچنگ سے اسلام آباد کے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، یہ پراجیکٹ نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے ایک اہم سنگ میل ہو گا۔، انھوں نے کہا اسلام آباد کی یوتھ کو ڈیجیٹل بنانا ہے ،انھیںآئی ٹی کے بزنس کیلئے ضروری ٹریننگ فری دی جائے گی،الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد ڈی جی یوتھ پروگرام کے تحت فری لانسنگ، ویب ڈیویلپمنٹ، ایپ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافکس ڈیزائنگ، امازون اور دیگر کورسز شامل ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن