اسلام آباد(نا مہ نگار)تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ پانچ سال میں مکمل اسلامی بینکنگ نظام رائج کرنا ناممکن نہیں، اسٹیٹ بینک کو ایسے بیانات دینے کے بجائے اسلامی بینکنگ نظام کو جلد از جلد رائج کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیے اور اس کے لئے پانچ سال کا انتظار نہ کیا جائے،اسلامی بینکنگ نظام کو رائج کرنے کیلئے ملک بھر سے تاجر برداری اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہیں جتنی جلدی سودی بینکنگ نظام سے ملک و قوم چھٹکارا پائے گی اتنی جلدی ملکی معیشت پروان چڑھے گی،سودی بینکنگ نظام ، اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف ہے اور جب ایک اسلامی ریاست میں ایسا ہوگا تو کیسے کامیابی کا گمان کیا جا سکتا ہے لہذا جلد از جلد اسلامی بینکگ نظام کو رائج کیا جائے ۔