نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں ایل اے سی پر بھارت اور چین کے فوجیوں میں جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ میں 30 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے۔ جھڑپ توانگ سیکٹر میں یانگ ژی کے علاقے میں ہوئی۔ بھارت اور چین کے درمیان لڑائی کا واقعہ 9 دسمبر کو پیش آیا۔ لڑائی میں متعدد چینی فوجی بھی زخمی ہوئے۔ بھارت اور چین کے درمیان 2020ء میں بھی گلوان کے علاقے میں شدید لڑائی ہوئی تھی۔ گلوان میں چینی فوج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔
بھارت کو چھیڑ خانی پھر مہنگی پڑگئی،چین سے جھڑپ 30فوجی زخمی
Dec 13, 2022