ایشیائی بنک سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 55کروڑ40لاکھ ڈالر امداد دیگا


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی  ترقیاتی بنک نے پاکستان کے لیے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے منظور کیے جانے والے پیکج میں نئے اور دوبارہ مختص کیے گئے فنڈز شامل ہیں۔ رواں برس تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان میں بحالی اور تعمیرنو کی کوششوں میں مدد اور موسمیاتی تغیر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مالیاتی پیکیج کی منظوری دی گئی ہے اور پاکستان کے لیے منظور کیے جانے والے مالیاتی پیکج میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے موجودہ قرضوں سے 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم بھی شامل ہے جو کہ سیلاب سے متاثرہ صوبوں بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں فارم واٹر مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرنو پر خرچ کی جائے گی۔ پیکج میں 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا قرضہ، 30 لاکھ ڈالر کی تکنیکی امداد کی گرانٹ اور حکومت جاپان کی جانب سے  گرانٹ شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن