نواز شریف کی وطن واپسی  کا اعلان لندن سے ہو گا1

Dec 13, 2022


اسلام آباد (خبر نگار) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے اعلی سطح اجلاس میں ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے متفقہ فیصلہ ہوا قائد مسلم لیگ ن کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان لندن سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی سزا کالعدم کرانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ فوری چیلنج کیا جائے گا۔ نواز شریف کے کیس کو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حق میں فیصلے کو بنیاد بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں