نواز شریف کی ہدایات پر پارٹی قیادت نے انتخابی مہم کا آغازکر دیا 

q


اسلام آباد (رپورٹ: رانا فرحان اسلم ) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایات پر پارٹی قیادت نے انتخابی مہم کا آغازکر دیا ہے۔ انتخابی مہم کا باقائدہ آغاز پارٹی قائد مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کی قیادت میں ہوگا۔ ملک بھر میں ورکرز کنونشنز کا انعقاد پارٹی کارکنان اور ووٹرز کو متحرک کرنے کا ٹاسک ہر ضلع کی پارٹی تنظیم کو سونپ دیا گیا ہے، جس کا آغاز راولپنڈی سے ہوا اور آج اسلام آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوگا، تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم نواز شریف خود چلائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی۔ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کا آغاز راولپنڈی سے کر دیا گیا ہے اور آج اسلام آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد ہو گا۔ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی قائد اور مسلم لیگ ن کا بیانیہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...