مظفر آباد ؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم آزاد کمشیر تنویر الیاس خان سے سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس خان نے او آئی سی وفد کو مسئلہ کشمیر پر بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلہ متحد ہوکر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے دورے سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل او آئی سی کی اولین ترجیح ہے۔ دوست ممالک کے ساتھ ملکر حتمی نتیجے پر پہنچنا چاہتے ہیں۔ مسئلہ کمشیر کا ڈپلومیسی کے ذریعے حل نکالیں گے۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے پیر کو وفد کے ہمراہ کامسٹیک کا دورہ کیا۔ کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیکرٹری جنرل اور ان کی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ پروفیسر چودھری نے سیکرٹری جنرل کو کامسٹیک کے قیام، وژن اور مشن، ماضی کی کامیابیوں، موجودہ پروگراموں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
مسئلہ کشمیر کا پر امن حل او آئی سی کی اولین ترجیح،سیکرٹری جنرل حسین براہیم
Dec 13, 2022