آصفہ بھٹو سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر کی ملاقات‘  انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال

Dec 13, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی رہنما بی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرنیس نے ملاقات کی ،کراچی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم اور اس حوالے سے جرمنی کے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،آصفہ بھٹو زرداری نے جرمنی کی حکومت و عوام کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کو سراہا،آصفہ بھٹو زرداری پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ میں غیرمعمولی بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد پر سراہا ، آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ جرمنی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہیباہمی اقتصادی مفادات کے لیے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہیے،ملاقات میں پاکستان کی گرین انرجی میں صلاحیت اور ملک کے توانائی کے پورٹ فولیو کو وسیع  کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال  کیا گیا ،جرمنی  کے قونصل جنرل ڈاکٹر رو ڈیگر لوٹنز اور فرسٹ سیکرٹری کرسچن بوئچر بھی جرمن سفیر کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں