بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر، قائداعظم یونیورسٹی کی درخواست خارج ، مری کے عوامی حلقو ںکا خراج تحسین 


  مری (نامہ نگار خصوصی ) مری ،راولپنڈی روڈ پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف قائداعظم یونیورسٹی   کی جانب سے دائر درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے خارج کر دیا ہے ۔اس طرح  قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسروں کی جانب سے د قا ئداعظم یونیورسٹی کی زمین پر پراجیکٹ کی تعمیر کے خلاف حکم امتناع بھی خارج کر دیا گیا ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنا دیا ہے ۔اس سلسلے میںعدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ادھر مری اور مضافاتی علاقوں سمیت بہارہ کہو کے لوگوں نے اس فیصلے کو عوامی امنگوں کے عین مطابق قرار دیا۔
یتے ہوئے اسے متعلقہ لوگوں کی سہولت اور آسانی کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن