فتح جنگ (نامہ نگار )عالم دین جامع مسجد المرتضی کے خطیب حافظ مولانا محمد حسین مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کو بعد نماز جنازہ شہر کے مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کردیا گیا انکی نماز جنازہ کی اما مت سجادہ نشین پیر قاسم شاہ سیالوی نے کی جس میں سابق چیئرمین ایم سی ملک عابد دائود،سردار فرحت عباس پھتی خان ،صدر بار حاجی عبد الناصر جمال ایڈووکیٹ،حاجی ملک طاہر محمود ایڈوو کیٹ ،سابق چیئرمین سردارمختار احمد خان،محکمہ مال کے سینئر پٹوار ی حاجی ملک ظفر اقبال،سابق کونسلرز حاجی رفیع چھا چھی،حاجی ضیاالدین ،مفتی عرفان القادری،مولانا عامر عباس قریشی، مخدوم ذوالفقار علی حیدری ،علامہ محمد مقصود اعوان ،علامہ آصف محمود چشتی ،علامہ عابد حسین چشتی ،علامہ مختیار علوی ،حافظ محمد طفیل چشتی ،علامہ احسان مدنی تاجرچوہدری انور،تاجر رہنماء حاجی ملک تاج ،ملک محمد الطاف ایڈووکیٹ ،سابق ناظم حاجی عامر مسعود خان ،طارق ایم قادری سمیت شہر کے تاجروں علماء کرام سابق بلدیاتی نمائندوں سیاسی وسماجی شخصیات ،مدارس کے طلباء اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔