امپورٹڈ حکومت کی توجہ اپنے کیسز ختم کروانے پر مرکوز ہے ،بشارت راجہ 


 کلر سیداں (نامہ نگار)صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی توجہ عوامی خدمت کی بجائے اپنے کیسز ختم کروانے پر مرکوز ہے جس کی وجہ سے ملک معاشی طور پر دیوالیہ پن کی جانب گامزن ہے۔حکومت کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں،عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گکھڑ سنال روڈ کی تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس پر ایک کروڑ 96 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔اس موقع پر محمد ناصر راجہ کے علاؤہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے اور مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔عالمی منڈی میں تیل کے نرخ کم ہونے بھی حکمران لوگوں کو ریلیف دینے کو تیار نہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے خیرخواہ ہیں اور وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا چاہتے ہیں جن کی اس جدوجہد میں قوم آج ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیئے کوشاں ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن