اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے رابطہ ہوتا رہتا ہے، ان کوبھی ملک کی بہت فکر ہے۔ اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت نے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا سب سے ضروری ہے، اس وقت سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ شجاعت نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو حالات کا ادراک کرتے ہوئے ایک پیج پر آناچاہیے، عمران خان سے رابطہ کرکے کہا تھا پہلا ایجنڈا معیشت کو رکھیں تو ساتھ چلوں گا، سیاستدانوں کو آئین کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔
شجاعت