پی ٹی آئی عوامی فلاح کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے گی، علی نواز اعوان 


اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) تحریک انصاف عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارے برائے چیرمین احسان اللہ ستی نے آج یونین کونسل پنڈوری  53میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  اس موقع پر وائس چیرمین سید ضیغم گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یوسی 53  کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ سابق ایم این اے علی نواز اعوان نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصا ف  بلا امتیاز و بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے گی۔ سید جرار حیدر گردیزی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل پنڈوری 53 کے با شعور عوام نے عظیم الشاں ریلی منعقد کر کے  تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا۔  

ای پیپر دی نیشن