ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک کی زیرِ صدارت اجلاس، ملازمین کے مسائل پر گفتگو 

Dec 13, 2022


 پنڈی گھیب(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک اسد علی کی زیرِ صدارت سیشن کورٹ کمپلیکس ا ٹک میں ضلعی عدلیہ کے ملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی عدلیہ کے ملازمین نے اپنے اور اہلخانہ کے علاج معالجے،بچوں کی تعلیم و دیگر مسائل کی بابت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد علی کو آگاہ کیا گیا جس پر فاضل جج اسد علی نے ملازمین کی ویلفیئر کے لیئے ضلع اٹک کے مختلف ہسپتالوں اور سکولوں کیساتھ ایم او یو سائن کیئے اِس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک اسد علی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے ملازمین کو گھریلو پریشانیوں سے آزاد کرکے انصاف کی راہ کو مزید ہمورا کیا جا سکتا ہے اچھی تعلیم اور بہتر علاج معالجے کی سہولیات ہر سرکاری ملازم کا حق ہے جسکے لیئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں اِس موقع پر عدلیہ ملازمین کیجانب سے فاضل جج کیجانب سے انکی فلاح کے اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا گیا۔

مزیدخبریں