پی پی کے سابق ایم این اے سعید اقبال گیسٹ ہا¶س میں مردہ پائے گئے‘ تحقیقات شروع

Dec 13, 2022


اسلام آباد‘ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید اقبال جٹ ایف ایٹ میں واقع گیسٹ ہاﺅس میں مردہ پائے گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ مارگلہ پولیس ٹیم نے متوفی کی نعش پمز ہسپتال منتقل کی۔ ڈی ایس پی ملک بشیر نے بتایا کہ سابق ایم این اے چوہدری سعید اقبال گزشتہ رات ایف ایٹ گیسٹ ہاو¿س میں قیام پذیر تھے‘ میڈیکل رپورٹ آنے سے ان کے انتقال کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔ پولیس نے بعدازاں میت ورثاءکے حوالے کر دی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر اکا¶نٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ایم این اے‘ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات اور ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد چودھری سعید اقبال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔ چودھری سعید اقبال کی نماز جنازہ آج (منگل)12.30 بجے، چک نمبر271ج ب، خونی سرہالی فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے پسماندگان میں 2بیٹے سعد اقبال، سعود اقبال اور بیوہ چھوڑی ہے۔ پےپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعید اقبال کے انتقال پر رنج و غم اور خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کےا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق ایم این اے چودھری سعید اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ چودھری سعید اقبال پارٹی کے ثابت قدم اور وفادار رہنما تھے۔


چودھری سعید انتقال

مزیدخبریں