ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ایچ ایم سی روڈٹیکسلا ورکروںکیلئے 504فلیٹس پرمشتمل لیبرکمپلیکس کی تعمیرمکمل،وفاقی وزراء ساجدحسین طوری،اورسر دار سلیم حیدرخان،چیئرمین بلاول بھٹووفاقی وزیر خار جہ کی ہدایات پرلیبرکمپلیکس کاافتتاح کرنے ٹیکسلا پہنچ گئے،وفاقی وزراء کی آمدپرپیپلزپارٹی تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کی سرکردہ شخصیات ملک نجیب الرحمن ارشد،سیدضیاء حسین شاہ،مزدوررہنماء طارق محمو د بٹ،شیخ ناصرمحمودٹیکسلا،ملک آصف محمودواہ کینٹ ،محمدرفیق بٹ،سیدقمرعباس،سیدحیدرعلی ،راجہ منصور عبا سی،امجدعلی خان نائب صدرتحصیل ٹیکسلا،جاو ید کریم قریشی واہ کینٹ،نمبردارملک خالدمحمود،نمبر دار خان افسرملک ،حاجی ملک محمدصدیق نمبردار،حاجی ملک ریاست علی آف ڈھیری ملہو،سیدخادم حسین شا ہ،سیدجابرحسین نقوی ایڈوکیٹ،سرگرم جیالوں کے ہمراہ پارٹی قائدین وفاقی وزراء کااستقبال کر نے ایچ ایم سی روڈپرلیبرکمپلیکس کے احاطہ میںپہنچ گئے، اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنماء سردارمزمل خان اورضابط زمان خان نے بھی اپنے کارکنان کے ہمراہ شرکت کی،وفاقی وزراء کی آمدپر ا ستا دذ و ق اخترکی زیرنگرانی جانبازدلدارکلب کے عملہ نے گھو ڑاناچ پیش کرکے اورجئے بھٹوکے نعرے لگاکر سماںباندھ د یا،وفاقی وزراء ساجدطوری اورسردار سلیم حیدرخان ،جیالوںکاجوش وخروش دیکھ کرخوشی سے جھوم ا ٹھے ،دیرینہ ساتھیوںملک نجیب،سیدضیاء حسین شاہ ، طارق محمودبٹ،سابق صدورملک جنگ بہادر،اور محمدرفیق بٹ،کی خصوصی پذیرائی ،پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزراء سا جدحسین طو ری اورسردارسلیم حیدرخان نے کہاکہ جب تک بھٹو شہیداوربے نظیرشہیدکے مشن کے وار ث اورنظریاتی کارکنان زندہ ہیں،محنت کشو ں، کسا نوں،طالب علموںاورمزارعین کے حقوق کاڈنکے کی چوٹ پر تحفظ ہوتارہے گا،سردارسلیم حیدرخان نے کہاکہ ٹیکسلامیںلیبرکمپلیکس کاسنگ بنیاد،افتتاح اس و قت کے پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیرسیدخو رشید شاہ نے اپنے دست مبارک سے کیاتھا،اورجوبھی تعمیراتی کام موقع پربقایاتھا،وفاقی وزیرخارجہ چیئر مین بلاول بھٹوکی خصوصی ہدایات پر بڑی تیزرفتاری کے ساتھ مکمل کرکے آج ہم اس کاباضابطہ افتتاح کر ر ہے ہیں،انہوںنے تعمیراتی کام کے معیار پرا طمینا ن کاظہارکیا،اورکہاکہ سابقہ اعلان اورفیصلہ کے مطا بق 504فلیٹس میںسب سے پہلے پی او ایف میں ملازمت کرنے والے ان شہداء کے لواحقین اورورثا ء کوالاٹمنٹ کی جائیگی،جودوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرگئے تھے،انہوںنے بتایاکہ ایچ ایم سی کے مز دوروںاوردیگراداروںمیںکام کرنے والے ورکر و ںکوبھی لیبرکمپلیکس میںفلیٹس کی الاٹنمنٹ کوممکن بنایا جائے گا، ذوالفقارعلی بھٹونے پیپلزپارٹی کاقیام عمل میںلاکرجواس ملک کے محنت کش طبقہ ،مزدو رو ں کسا نو ںکی فلاح کیلئے ایجنڈہ پیش کیاتھا،پیپلزپارٹی آج بھی اس پرعمل پیراء ہے،انہوںنے وزیراعظم میا ں شہبازشریف اوروزیرخارجہ بلاول بھٹوکی ذاتی دلچسپی اورکاوش کوسراہتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہردورمیںمحنت کشوں،کسانوں،طالب علموںا ورعا م لوگوںکے حقوق کاتحفظ کرنے کیلئے جوخدمات انجا م دیں،وہ سنہری خدمات کسی اورکے حصہ میںنہ آ سکیں ،تقریب کے اختتام پرپی او ایف ورکمین ایسو سی ا یشن کے موجودہ صدرضیاء الاسلام،سابقہ صدور، طارق محمودبٹ،ملک جنگ بہادر،اورمحمدرفیق بٹ کوخصوصی شیلڈزپیش کی گئی،جبکہ پیپلزپارٹی کے نظریاتی سرگرم رہنماوںملک نجیب الرحمن،سیدضیاء حسین شاہ،ملک آصف محمود،شیخ ناصرمحمود، سیدقمر عباس،اورسیدحیدرعلی کی خدمات اورکردارکوخراج تحسین پیش کیاگیا۔