لاہور (نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمشن نے کرنا ہے، فوج نے نہیں۔ عمران کے بیان پر ردعمل میں سلمان شہباز نے کہا کہ عمران کا بیان نئے آرمی چیف کو متنازعہ بنانے کی گھٹیا اور مذموم کوشش ہے، نیوٹرل کو جانور کہنے والے سازشی کا یہ بیان تازہ ڈھونگ ہے، عمران خان بتائے جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟۔ کیا یہ امر بالمعروف تھا؟۔ ایک بیان میں سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والا فتوے نہ دے، گھڑی چور اور توشہ خانہ کا لٹیرا امر بالعروف اور ریاست مدینہ جیسے پاک نام لینے کی جرات نہ کرے۔ امر بالمعروف پر عمل کرتے تو بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کو اپنا فرنٹ مین نہ بناتے، شہداءکے خلاف غلیظ مہم نہ چلاتے۔ امر بالعروف کو چھوڑو اور فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کرو۔
سلمان شہباز